اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اسپیکر کے عہدے پر سوال اٹھانے کیلئے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی پر نکتہ چینی کی ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ جناب گاندھی کا یہ قدم جمہوریت اور آئین کو کمزور کرے گا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے لوک سبھا میں جناب گاندھی کے رویّے کی مذمت کی ہے کیونکہ اسپیکر ایوان کا محافظ ہے۔ جناب رجیجو نے کہا کہ چونکہ راہل گاندھی اب اپوزیشن کے لیڈر بن گئے ہیں، انھیں پارلیمنٹ کے اصول کے مطابق کام کرنا چاہئے۔
Site Admin | July 29, 2024 10:00 PM
اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اسپیکر کے عہدے پر سوال اٹھانے کیلئے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی پر نکتہ چینی کی ہے
