September 20, 2024 9:31 PM

printer

اطلاعات ونشریات کے سکریٹری سنجے جاجو نے آج کہا ہے کہ آڈیو ویژول اور انٹرٹینمنٹ شعبے کیلئے ایکسی لینس کا قومی سینٹر، اِس شعبے میں ہنرمندی کی ضروریات کی تکمیل پر زور دے گا

اطلاعات ونشریات کے سکریٹری سنجے جاجو نے آج کہا ہے کہ آڈیو ویژول اور انٹرٹینمنٹ شعبے کیلئے ایکسی لینس کا قومی سینٹر، اِس شعبے میں ہنرمندی کی ضروریات کی تکمیل پر زور دے گا۔ مرکزی کابینہ نے حال ہی میں ایکسی لینس کے قومی سینٹر کو منظوری دی ہے۔فلم اور آڈیو ویژول اور انٹرٹینمنٹ صنعت کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب جاجو نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک میں مستقبل کی AVGC کمپنیوں کو فروغ دینے میں بھی مدد کرے گا۔ انھوں نے اِس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ عالمی AVGC میں ملک کی حصے داری کئی گنا بڑھے گی اور بہت سے لوگوں کیلئے روزگار فراہم ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی آڈیو ویژول اور انٹرٹینمنٹ سربراہ کانفرنس WAVES-2025 مقامی صلاحیتوں عالمی پیمانے پر پہنچنے میں مدد کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں