August 13, 2024 9:57 AM | I& B Advisory

printer

اطلاعات ونشریات کی وزارت نے سبھی پرائیویٹ سیٹیلائٹ ٹی وی چینلس کو ایک ایڈوائزری جاری کرکے اُن سے کہا ہے کہ قدرتی آفات اور تباہی کے ویڈیو تاریخ اور وقت کے ساتھ دکھائیں

اطلاعات ونشریات کی وزارت نے سبھی پرائیویٹ سیٹیلائٹ ٹی وی چینلس کو ایک ایڈوائزری جاری کرکے اُن سے کہا ہے کہ وہ قدرتی آفات کے ویڈیو، تاریخ اور وقت کے ساتھ دکھائیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جب بھی کوئی قدرتی آفت یا تباہی کا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو ٹی وی چینلس کئی دن تک لگاتار اس کی coverage کرتے ہیں لیکن اُس دن کی فوٹیج بار بار دکھاتے ہیں، جس دن یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

وزارت نے کہا ہے کہ اِس سے ناظرین میں غیرضروری ابہام اور گھبراہٹ کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ ٹی وی چینلس کو یہ صلاح دی گئی ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ اِس طرح کے واقعات کی تصویروں کے ساتھ تاریخ اور وقت کو نمایاں انداز سے دکھایا جائے تاکہ اِسے دیکھنے والوں میں کسی طرح کی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں