اطلاعات ونشریات کی وزارت نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے 1994 کے کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے اصول وضوابط کی ترمیم کی ہے تاکہ مقامی کیبل آپریٹر کے رجسٹریشن کے عمل کو درست کیا جاسکے۔ مقامی کیبل آپریٹر LCO کا رجسٹریشن آج سے پوری طرح آن لائن ہوگا۔ وزارت نے کہا ہے کہ درخواست گزاروں کی تفصیلات کی کامیاب تصدیق کے فوراً بعد رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں گے۔ LCO رجسٹریشن کا جواز ملک بھر میں بڑھا کر پانچ سال کیلئے کردیا گیا ہے۔
اِس سے پہلے مقامی کیبل آپریٹر رجسٹریشن کا عمل آف لائن موڈ میں مقامی ہیڈ پوسٹ آفس میں کیا جاتا تھا۔ ترمیم شدہ اصول وضوابط کے تحت رجسٹریشن یا اُس کی تجدید کی فیس پانچ ہزار روپئے ہوگی۔رجسٹریشن کی تجدید کی درخواست رجسٹریشن ختم ہونے سے کم از کم 90 دن پہلے دینی ہوگی۔
Site Admin | January 17, 2025 9:54 PM