September 6, 2024 2:55 PM

printer

اطلاعات ونشریات اور الیکٹرانکس وانفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے بھارت اور جاپان کے درمیان ڈیجیٹل رابطوں کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا

اطلاعات ونشریات اور الیکٹرانکس وانفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے بھارت اور جاپان کے درمیان ڈیجیٹل رابطوں کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کی غرض سے ٹوکیو میں جاپان کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے وزیر Taro Kono کے ساتھ میٹنگ کی۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں ٹکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ڈیجیٹل منظر نامے میں اشتراک اور اختراع کے مواقع کا پتہ لگانے پر غور وخوض کیا۔ جناب ویشنو نے بین الاقوامی تعاون کے لیے جاپان بینک کے ایم ڈی اور چیئرمین جناب Tadashi Maeda کے ساتھ بھی میٹنگ کی، جس میں بھارت-جاپان کلیدی شراکت داری کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں نے تعاون کے اہم شعبوں اور مستقبل کے مواقع پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔ اس سے قبل جناب ویشنو نے بھارت جاپان کلیدی  شراکت داری کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات پر ایک جامع مذاکرات کی خاطر جاپان کے وزیر اعظم    Masa Fumi Mori کے خصوصی مشیر کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ اپنے دورے کے دوران جناب ویشنو نے جو ریلوے کی وزارت کا چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں، جاپان کے بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ، اراضی اور سیاحت کے وزیر Tetsuo Saito کے ساتھ مثبت مذاکرات کیے۔ یہ مذاکرات بھارت اور جاپان کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون بڑھانے، معاشی ترقی کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے کے امور پر کیے گئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں