اطلاعات ونشریات، ریلویز اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو آج آسام کے گوہاٹی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مختلف پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور افتتاح کریں گے۔ آکاشوانی کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اس دوران آسام کے گورنر ایل پی آچاریہ، وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما اور دیگر اہم شخصیات بھی مرکزی وزیر کے ہمراہ رہیں گی۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ V-C Aminul Haque Jawadder
مرکزی وزیر گواہاٹی میں اپنی آمد کے بعد تین ٹرینوں، گواہاٹی- نیو لکھیم پور جَن شتابدی ایکسپریس، نیو بونگائی گاؤں – گواہاٹی پیسنجر ٹرین اور Tinsukia- ناہرلگُن ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر موصوف گواہاٹی میں ایک روڈ اوور بِرج کو بھی وقف کریں گے۔ جناب ویشنو گواہاٹی سے ورچوئل طریقے سے 10کلو واٹ آکاشوانی کوکراجھار FM اسٹیشن کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ جناب ویشنو گواہاٹی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ورچوئل آغاز بھی کریں گے۔ دوپہر میں جناب ویشنو موری گاؤں ضلع کے جاگی روڈ میں ٹاٹا سیمی کنڈیکٹر اِکائی کا دورہ بھی کریں گے۔ اس کے بعد جناب ویشنو نئی دلّی سے روانگی سے پہلے سینئر افسران کی موجودگی میں گوہاٹی میں NF ریلوے پروجیکٹوں کا جائزہ لیں گے۔