اطلاعات اور نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے آج ریل بھون میں مرکزی حکومت کے سرکاری کیلنڈر کا اجرا کیا۔ اِس برس کے کیلنڈر کا موضوع ہے ”جن بھاگیداری سے جن کلیان“۔ تقریب کے دوران جناب ویشنو نے کہا کہ کیلنڈر، حکومت کے نصب العین ”سب کا ساتھ، سب کا وِکاس“ کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر صفحہ حکومت کے اُن منفرد اثرات کو اجاگر کرتا ہے جو حکومت نے ٹیکنالوجی، کسان اور زراعت، غربت کے خاتمے، خواتین کی بااختیاری، بنیادی ڈھانچے، سووچھ بھارت کے ذریعے صفائی ستھرائی نیز کھیل اور کھلاڑی سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ عوام پر ثبت کئے ہیں۔
Site Admin | January 7, 2025 9:22 PM