اس سال 31 جولائی تک 2024-25 کیلئے ریکارڈ سات کروڑ 28 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرنس ITRs داخل کئے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پچھلے سال 31 جولائی تک، 2023-24 کیلئے داخل کئے گئے کُل ITRs سے ساڑھے سات فیصد زیادہ ہیں۔ اس سال نئے ٹیکس نظام کو، اپنانے والے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
2024-25 کیلئے داخل کئے گئے کُل سات کروڑ 28 لاکھ ITRs میں سے، پانچ کروڑ 27 لاکھ ITRs نئے ٹیکس نظام کے تحت داخل کئے گئے ہیں۔ جبکہ دو کروڑ ایک لاکھ ITRs پرانے ٹیکس نظام کے تحت داخل کئے گئے ہیں۔ تقریباً 72 فیصد ٹیکس دہندگان نے نئے ٹیکس نظام کو چنا ہے، جبکہ 28 فیصد نے پرانے ٹیکس نظام کو ہی برقرار رکھا ہے۔
اس سال 31 جولائی کو ITRs کی تعداد سب سے زیادہ جولائی کے مہینے میں تھی۔ یہ تعداد محض کسی ایک دن میں 69 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ تھی۔