ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 7, 2024 9:45 AM

printer

 اس سال گوا میں  20 سے 24 نومبر کے دوران منعقد ہونے والے بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول میں فلم بازار کے 18 ویں ایڈیشن میں 208 فلمیں دکھائی جائیں گی۔

بھارت کا 55 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول 20 نومبر سے گوا میں شروع ہوگا اور 24 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس فیسٹیول میں فلم بازار کے اٹھارویں ایڈیشن کے تحت مختلف قسم کی 208 فلمیں دکھائی جائیں گی۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق، نمائش روم میں ان فلموں کو دکھایا جائے گا، جو مکمل ہو چکی ہیں یا تکمیل کے مرحلے میں ہیں۔ اِس سے فلم سازوں کو عالمی فلم پروگرامز، تقسیم کاروں، سیلز ایجنٹوں اور سرمایہ کاروں سے رابطہ قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

نیشنل فلم ڈپولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا، NFD کے مینجنگ ڈائریکٹر Prithul Kumar نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد فلموں سے وابستہ افراد کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ دنیا کے ساتھ اپنے نظریات کا اشتراک کر سکیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں