ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 7, 2024 9:40 PM

printer

اس سال کا سب سے طاقتور طوفان Yagi جنوبی چین کے جزیرہ نما صوبے Hainan میں تباہی مچانے کے بعد آج شمالی ویتنام پہنچا

اس سال کا سب سے طاقتور طوفان Yagi جنوبی چین کے جزیرہ نما صوبے Hainan میں تباہی مچانے کے بعد آج شمالی ویتنام پہنچا۔ ویتنام میں دو افراد کی جانیں ضائع ہونے جبکہ چین کے Hainan سے بھی دو شخص کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ شدید آندھی طوفان شمالی ویتنام کے جزیرہ نما صوبوں میں آج دوپہر پہنچا اور اِس کے مرکز کے نزدیک 160 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہواؤں کے تیز جھکڑ چلے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق کئی افراد کے سمندر میں لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ Yagi طوفان میں فلپائن میں پہلے ہی 16 افراد کی جانیں جاچکی ہیں، جو اِس ہفتے کے شروع میں اِس سے متاثر ہونے والا پہلا ملک ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں