August 16, 2024 9:30 PM

printer

اس سال پیرس میں ہونے والے پیرا لمپک کھیلوں میں 84 کھلاڑیوں پر مشتمل اب تک کا سب سے بڑا دستہ شامل ہوگا

اس سال پیرس میں ہونے والے پیرا لمپک کھیلوں میں 84 کھلاڑیوں پر مشتمل اب تک کا سب سے بڑا دستہ شامل ہوگا۔ پیرا لمپک کھیلوں کا انعقاد 28 اگست سے 8 ستمبر کے درمیان ہوگا۔ 47 ایتھلیٹس اِن کھیلوں میں پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔ پیرا لمپک کھیلوں میں حصہ لے رہے بھارتی دستے کی روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ اس ٹیم میں 50 ایسے کھلاڑی ہیں جو Target Olympic Podium اسکیم TOPS سے مستفید ہوئے ہیں۔ جناب مانڈویا نے کہا کہ بہت سارے کھلاڑی کھیلو انڈیا گیمز سے بھی آئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں