اس دوران ہماچل پردیش میں سردی کے اس موسم میں ریکارڈ توڑ گرمی پڑ رہی ہے۔ چار جنوری تاریخ میں اب تک کا سب سے گرم دن رہا۔ دارالحکومت شملہ میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت 23 اعشاریہ ایک ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ وہیں ریاست میں دیگر حصوں میں بھی درجہئ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے:
V/C Prabha Sharma
ریاست کے محکمہئ موسمیات نے 3 اور 4 جنوری کو کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری سیلسیس کا اضافہ درج کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سردی کے موسم میں گرمی کا احساس ہو رہا ہے۔
تاہم، محکمہئ موسمیات نے ریاست میں آج صبح سے بارش اور برفباری شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ 4 جنوری کو شملہ میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت 23 اعشاریہ ایک ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو پچھلے 19 برسوں میں جنوری میں سب سے زیادہ ہے۔
اس سے پہلے سال 2006 میں شملہ میں جنوری کا سب سے زیادہ درجہئ حرارت 21 اعشاریہ چار ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔ اب شملہ میں 4 جنوری گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح سولن میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت 29 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔
ریاست کے دیگر حصوں میں بھی درجہئ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ درجہئ حرارت میں اچانک اضافے سے لوگوں کو سردی کے موسم میں بھی گرمی کا احساس ہو رہا ہے۔