اس دوران اتراکھنڈ میں موسم میں اچانک تبدیلی کے پیش نظر ریاست کی بلند بالا پہاڑیوں پر برفباری ہوئی ہے جبکہ نچلے علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ بدری ناتھ، ہیم کنڈ صاحب اور Valley of Flowers سمیت بلند بالا خطے برف کی چادر سے ڈھکے ہیں۔
بہت سے میدانی علاقوں میں رات بھر بارش ہوتی رہی۔ کچھ مقامات سے گرج چمک اور ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں۔
موسمیات کے محکمے نے آج خطے کے دو ہزار 800 میٹر سے زیادہ کی اونچائی والے علاقوں میں مسلسل برفباری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ البتہ کَل سے آسمان صاف رہنے اور موسم کے حالات میں بہتری ہونے کا امکان ہے۔x