اسکواش میں بھارت کے ویر چوٹرانی اور Anahat سنگھ نے 2025 کی عالمی چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، جو امریکہ میں شکاگو میں 9 مئی سے 17 مئی تک ہوگی۔
ویر چوٹرانی نے ملیشیا میں مردوں کے فائنل میں مقامی کھلاڑی Ameeshenraj Chandaran کو تین – صفر سے کراری شکست دی، جبکہ 17 سالہ Anahat سنگھ نے خواتین کے سنگلز کے فائنل میں ہانگ کانگ کی Toby Tse کو تین – ایک سے ہرایا۔
اِس طرح ویر چوٹرانی کی کامیابی کے بعد مردوں کے سنگلز زمرے میں اب مجموعی طور پر چار بھارتی کھلاڑی مقابلہ کریں گے۔ دوسری طرف Anahat سنگھ پہلی بار عالمی چیمپئن شپ میں کھیلیں گی۔ x