July 15, 2024 9:48 AM | Wimbledon

printer

اسپین کے کارلوز الکاراز نے لگاتار دوسرا ویمبلڈن ٹینس خطاب جیتا ہے۔ انہوں نے سربیا کے نوواک جوکووِچ کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی ہے۔

ومبلڈن ٹینس میں اسپین کے کارلوس الکاراز نے سربیا کے نواک جوکووچ کو چھ دو، چھ دو، اور سات چھ سے ہراکر مردوں کے سنگلز کا خطاب جیت لیا ہے۔ الکارازنے پہلے دو سیٹوں میں چھ دو، چھے دو سے کامیابی حاصل کی۔ حالانکہ تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن آخر میں الکاراز اس سیٹ میں کامیاب ہوئے۔ الکاراز نے ومبلڈن کا اپنا دوسرا فائنل کھیلا ہے، جبکہ جوکووچ سات مرتبہ یہ خطاب اپنے نام کرچکے ہیں۔

ومبلڈن کے مکس ڈبلس کے فائنل میں پولینڈ اور تائیوان کی جوڑی نے اس سیزن کا اپنا دوسرا خطاب جیت لیا ہے۔ انھوں نے میکسیکو کی جوڑی کو چھ چار، چھ دو سے ہرایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں