اسپین کے وزیر اعظم Pedro Sanchez بھارت کا، تین روزہ سرکاری دورے کر رہے ہیں، جو آج شروع ہو رہا ہے۔ اُن کے ساتھ اُن کی اہلیہ Begona Gomez بھی ہوں گی۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ وزیراعظم Sanchez کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ اسپین کے کسی وزیراعظم کا یہ دورہ، 18 سال کے بعد ہو رہا ہے۔ اِس سے قبل، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم Sanchez، کثیر رُخی میٹنگوں کے موقعے پر کئی مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی اور اُن کے اسپین کے ہم منصب Pedro Sanchez وفد کی سطح کے مذاکرات کریں گے اور مشترکہ طور پر کَل گجرات کے وڈوڈرہ میں C295 فوجی طیارے کی مینوفیکچرنگ کیلئے ٹاٹا ایئر کرافٹ کمپلیکس کا افتتاح بھی کریں گے۔ہمارے گجرات کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ تیسرے پہر وزیر اعظم Amreli کے Dhudhala میں بھارت ماتا سرووَر کا افتتاح کریں گے نیز چار ہزار 800 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
Site Admin | October 27, 2024 9:50 PM
اسپین کے وزیر اعظم Pedro Sanchez، آج رات بھارت کے تین روزہ دورے پر پہنچیں گے۔ وہ کل وزیر اعظم مودی کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کریں گے
