اسپین کے مشرقی Valencia خطے میں اچانک سیلاب سے تقریباً 64 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کل موسلا دھار بارش کی وجہ سے اچانک سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس میں گاڑیاں بہہ گئیں، ریل لائنوں اور شاہراہوں پر آمد و رفت متاثر ہوئی اور سڑکیں اور شہر زیر آب آگئے۔ راحت اور بچاؤ کارروائیوں کیلئے اسپین کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے یونٹوں کے ایک ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ x
Site Admin | October 30, 2024 9:41 PM