فٹبال میں اسپین نے برلن میں انگلینڈ کو دو کے مقابلے ایک گول سے ہراکر ریکارڈ چوتھی مرتبہ یورو کپ 2024 کا خطاب جیت لیا ہے۔ Nico Williams نے دوسرے ہاف میں دو منٹ سے بھی کم وقت میں اسپین کی طرف سے پہلا گول کیا۔ اسپین کی ٹیم پورے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی تھی لیکن انگلینڈ کی طرف سے Cole Palmer نے 73ویں منٹ میں گول کرکے اسکور ایک۔ایک سے برابر کردیا۔ اس کے بعد 86ویں منٹ میں Mike Oyarzabal کے گول کی مدد سے اسپین نے خطاب اپنے نام کرلیا۔یورو کپ 2020 کے فائنل میں اٹلی سے شکست کے بعد انگلینڈ کی یہ لگاتار دوسری ہار ہے۔
Site Admin | July 15, 2024 3:18 PM