اسٹیل کے مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارا سوامی آج نئی دلّی کے وگیان بھون میں اسٹیل صنعت کیلئے ”PLI اسکیم وَن پوائنٹ وَن“ شروع کریں گے۔ وزارت اِس تقریب کے دوران درخواستیں بھی طلب کرے گی۔
اسٹیل کی وزارت نے بتایا کہ وزارت کی PLI اسکیم کی وجہ سے تقریباً 27 ہزار کروڑ روپئے کے سرمایے کی آمد ہوئی ہے اور براہِ راست روزگار کے 14 ہزار سے زیادہ موقعے فراہم ہوئے ہیں۔x