ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 13, 2024 9:41 PM

printer

اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور TMC نے چار-چار، BJP نے دو اور عام آدمی پارٹی اور DMK نے ایک-ایک سیٹ جیتی ہیں

بدھ کے روز سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی چناؤ میں کانگریس اور آل انڈیا ترنمول کانگریس نے چار-چار سیٹیں جیت لی ہیں۔ BJP امیدواروں نے دو جبکہ عام آدمی پارٹی اور DMK نے ایک-ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بہار میں آزاد امیدوار شنکر سنگھ نے اپنے قریبی حریف اور جنتا دَل یونائٹیڈ کے کالادھر پرساد منڈل کو آٹھ ہزار 246 ووٹوں سے ہرا کر روپولی سیٹ جیت لی ہے۔ پنجاب میں برسر اقتدار عام آدمی پارٹی نے جالندھر ویسٹ ریزرو اسمبلی سیٹ جیت لی ہے۔ ہماچل پردیش میں حکمراں کانگریس نے Dehra اور نالا گڑھ اسمبلی سیٹیں جیت لیں ہیں جبکہ BJP کو ہمیر پور اسمبلی حلقے میں کامیابی ملی ہے۔ مغربی بنگال میں برسراقتدار آل انڈیا ترنمول کانگریس نے رائے گنج، رانا گھاٹ دکشن، Maniktala اور Bagda سیٹیں جیت لی ہیں۔
اتراکھنڈ کی بدری ناتھ اور اور منگلور سیٹوں پر کانگریس امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں BJP امیدوار کملیش پرتاپ شاہ نے امرواڑہ سیٹ جیت لی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں