اسمبلی حلقے کے خاکے کی سیریز کے تحت آج ہم مہاراشٹر میں Worli اسمبلی حلقے کا جائزہ لیں گے۔ ممبئی شہر میں Worli حلقہ شیو سینا کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔
ریاست میں ایک نئی اسمبلی منتخب کرنے کے لیے واحد مرحلے کے تحت 20 نومبر کو پولنگ ہوگی۔
Worli میں آئندہ اسمبلی چناؤ میں سہ رخی مقابلے کا قوی امکان ہے۔ اصل مقابلہ موجودہ ایم ایل اے اور شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے اور شیوسینا کے امیدوار Milind Deora کے درمیان ہے، جو اِس سال جنوری میں کانگریس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ مہاراشٹر نونرمان سینا کے امیدوار سندیپ دیش پانڈے بھی چناؤ میدان میں ہیں۔ وارلی 1990 کے بعد سے غیر منقسم شیوسینا کا گڑھ رہا ہے۔ اِس حلقے سے Dattaji Nalawade لگاتار چار مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔ 2009 میں کانگریس امیدوار سچن اَہیر چناؤ جیتے تھے، لیکن 2014 میں شیوسینا نے یہ سیٹ دوبارہ واپس لے لی تھی۔ آدتیہ ٹھاکرے نے پچھلے اسمبلی الیکشن میں تقریباً 68 ہزار ووٹوں کے بڑے فرق سے پچھلا اسمبلی چناؤ جیتا تھا اور یہ چناؤ انہوں نے کانگریس امیدوار سریش مانے کے خلاف جیتا تھا۔
Worli اسمبلی حلقے میں کَل دو لاکھ 64 ہزار 520 ووٹرس ہیں۔