اسمبلی انتخابات سے پہلے دلّی میں عام آدمی پارٹی نے آج کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں جیتنے کیلئے BJP کی مدد کر رہی ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال کے خلاف تبصرہ کرنے پر اعتراض کا اظہار کیا ہے۔ جناب سنگھ آئی این ڈی آئی اے بلاک کی سے کہا ہے کہ اگر جناب ماکن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے تو کانگریس کو اتحاد سے ہٹا دینا چاہیے۔ دلّی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے بھی اس معاملے پر کانگریس کی نکتہ چینی کی ہے۔
تاہم کانگریس نے عام آدمی پارٹی کی جانب سے لگائے گئے اِن الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس رہنما سندیپ دکشت نے دعویٰ کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو کوئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ دلّی کے عوام ہرائیں گے۔ x