خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اسرو نے PROBA-3 خلائی گاڑی میں خرابی کے باعث PSLV-C59-Proba 3 مشن کو دوبارہ لانچ کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ اِس مشن کو اب کل شام چار بج کر 12 منٹ پر خلا میں بھیجا جائے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اسرو نے اِس کا اعلان کیا۔ اِس سے پہلے Proba 3 مشن کیلئے دوہرے سیارچوں کو آج شام چار بج کر 8 پر خلا میں بھیجنے کا پروگرام تھا۔ ×
Site Admin | December 4, 2024 9:58 PM