ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 5, 2024 9:33 PM

printer

اسرونے سری ہری کوٹہ سے یوروپی خلائی ایجنسی کے پروبا تین مشن سیارچے کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا ہے

اِسرو نے آج PSLV C59 لانچ وہیکل کو سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا جو ’پروبا‘ تین خلائی جہاز کو مدار میں پہنچائے گی۔ اِسے سری ہری کوٹا رینج کے پہلے لانچ پیڈ سے سہ پہر چار بجکر چار منٹ پر لانچ کیا گیا۔ لانچ کے بعد اِسرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ PSLV C59 کامیابی کے ساتھ آسمان کی طرف روانہ ہوا۔ اِس کے ساتھ ہی اسرو کی تکنیکی مہارت کے ساتھ نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ نے یوروپین خلائی ایجنسی کے اہم پروبا تین سیٹلائٹ کو لانچ کرکے ایک عالمی مشن کی شروعات کی ہے۔ پروبا تین، یوروپی خلائی ایجنسی کا مدار میں پہنچنے کا ایک مشن ہے۔ یہ دو خلائی جہازوں پر مشتمل ہے جنھیں ایک ساتھ لانچ کیا جائے گا۔یہ مشن، سیٹلائٹ کو اپنی صحیح جگہ پہنچانے، فارمیشن فلائنگ، تحویل اور نزدیک کی کارروائیوں کیلئے نئی ٹیکنالوجیز کی نمائش کرے گا۔آج کی کامیاب لانچنگ، اِسرو کے تجارتی مہم میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ آج کی لانچنگ سے اِسرو کی اپنی ٹیکنالوجی قوت کے فارمیشن فلائنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ PSLV C59 لانچ کے 18 منٹ بعد اپنے مخصوص مدارمیں پہنچ گیا ہے اور 545 کلو گرام کے دو چھوٹے سیٹلائٹ کو زمین سے 600 کلو میٹر اوپر چھوڑ دیا گیا ہے۔ یہ دونوں سیٹلائٹ آس پاس اُڑتے ہوئے کورونا کے نام سے معروف سورج کے باہری ماحول کا مطالعہ کریں گے۔ پروبا تین یوروپی خلائی ایجنسی کی دوسری سیٹلائٹ ہے جسے بھارتی راکٹ سے لانچ کیا گیا ہے۔ نیو اسپیس انڈیا، اسرو کی تجارتی تنظیم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں