اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے دفتر نے اِس بات کو غلط قرار دیا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی سمجھوتے کے حصے کے طور پر غزہ-مصر سرحد سے فوجی دستوں کو ہٹانے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
ایک بیان میں جناب نتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ اِس طرح کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔ اِس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ Antony Blinken نے پیر کو یہ اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ پٹی اور مصر کے درمیان ایک اہم سرحدی علاقے Philadelphi Corridor سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے سے اتفاق کرلیا ہے۔