اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جو لوگ ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں اس جارحیت کی سخت قیمت چکانی پڑے گی۔ اسرائیل کے وزیراعظم نے ایک ویڈیو پیغام میں ہر محاذ پر اسرائیل کے دفاع کے عزم کااظہار کیا ہے۔ جناب نیتن یاہو نے یہ بیان کل یمن میں اسرائیل کی جانب سے حوثی ملیشیا پر کئے گئے حملے کے تناظرمیں دیا ہے۔ انہوں نے حملے کے دوران سیکڑوں میزائلوں کو روکنے پر اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے کئے گئے دفاعی اقدامات کی تعریف کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بحیرہ احمر کے اہم بندرگاہی شہر حدیدہ میں اہم تیل کے ذخیرے اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ جواب میں یمن کے حوثی گروپ کے اعلیٰ مذاکرات کار محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے فوجی گروپ کو اسرائیلی شہروں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے سے نہیں روک سکتے۔
Site Admin | July 21, 2024 9:37 PM