June 17, 2024 9:37 PM

printer

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے غزہ میں لڑائی کے تناظر میں جنگی امور سے متعلق 6 رکنی کابینہ تحلیل کر دی ہے

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے غزہ میں لڑائی کے تناظر میں جنگی امور سے متعلق 6 رکنی کابینہ تحلیل کر دی ہے۔ اِس سے قبل centrist اپوزیشن لیڈر Benny Gantz اور ان کے اتحادی Gadi Eisenkot نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ کے بارے میں اہم معاملات پر اب ایک نسبتاً چھوٹے فورم میں غور و خوض کیا جائے گا۔ اسرائیلی دفاعی افواج کے ترجمان نے بتایا کہ اِس سے کمان کے نظام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
جناب Gantz اور جناب Eisenkot نے غزہ میں لڑائی کے بعد کے منصوبے کے فقدان سمیت وزیر اعظم کی قیادت کے معاملے پر استعفیٰ دیا ہے۔
اکتوبر میں لڑائی شروع ہونے کے بعد یہ دونوں سابق فوجی سربراہ جناب نتن یاہو کے دائیں بازو کے مخلوط اتحاد کے ساتھ قومی اتحاد کی سرکار میں شامل ہوگئے تھے۔ 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے حماس کو تہس نہس کرنے کیلئے غزہ میں مہم شروع کی تھی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں