اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے امریکی کانگریس میں خطاب سے کچھ ہی گھنٹے پہلے اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر تازہ حملہ کیا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اِس تازہ ترین حملے میں جنوبی غزہ میں خان یونس کے شمالی علاقے میں کئی گھر تباہ ہوگئے ہیں اور ہزاروں افراد کو پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ غزہ کے صحت حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 55 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ صحت حکام کے مطابق اس جنگ میں اب تک 39 ہزار فلسطینی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر اعظم آج امریکی کانگریس سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد وہ وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات بھی کریں گے۔
ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیتن یاہو سے فلوریڈا میں کل ملاقات کریں گے۔ x