ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 27, 2024 9:43 PM

printer

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا ملک امن کی تمنا کر رہا ہے

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے آج نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔ امن کے تئیں اپنے ملک کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے جناب نیتن یاہو نے کہا کہ ان کا ملک اُن دشمنوں سے اپنی زندگی کیلئے لڑ رہا ہے جو اسرائیل کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل، ایران کی پشت پناہی والے کئی جنگی محاذوں پر اپنا دفاع کرنے کیلئے مجبور ہے۔
اسرائیل-حماس جنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نیتن یاہو نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معمول کے حالات سے متعلق ایک سمجھوتہ عنقریب ہونے والا تھا لیکن پچھلے سال 7 اکتوبر کو حماس کے ہزاروں دہشت گردوں نے غزہ سے اسرائیل پر حملہ کیا اور ناقابل فہم ظلم وزیادتی کی۔ انھوں نے زور دیا کہ اسرائیل امن کا خواہشمند ہے اور وہ اُس وقت تک اپنا دفاع کرتا رہے گا جب تک کہ حماس اپنا ہتھیار نہ ڈال دے۔
اسرائیل فی الحال حزب اللہ کے ساتھ ایک تنازع میں شامل ہے اور وہ لبنان میں ایک زمینی کارروائی کیلئے اپنی فوج تیار کر رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں