ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 20, 2025 9:53 AM | Israel Hostages

printer

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے دفتر نے کَل ایک بیان کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کو ہلاک ہوگئے اُن چار یرغمال افراد کی فہرست موصول ہوئی ہے، جن کی لاشیں آج غزہ میں سونپی جائیں گی۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے دفتر نے کَل ایک بیان کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کو ہلاک ہوگئے اُن چار یرغمال افراد کی فہرست موصول ہوئی ہے، جن کی لاشیں آج غزہ میں سونپی جائیں گی۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں اسرائیل کے وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ اسرائیلی دفاعی افواج کے نمائندوں نے اِس بارے میں یرغمال افراد کے اہلِ خانہ کو اطلاع دے دی ہے۔

اس دوران وزیراعظم نیتن یاہو نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے لیے بیحد مشکل گھڑی ہے کیونکہ اسرائیل چار ہلاک ہوگئے یرغمال افراد کو گھر لا رہا ہے۔

اس دوران بنیامن نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ دوسرے مرحلے کے جنگ بندی مذاکرات کی قیادت کے لیے    Ron Dermer کو نامزد کیا ہے۔ امریکہ میں پیدا ہوئے Ron Dermer کو نیتن یاہو کے قریبی مشیر کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

اِس سے پہلے Ron Dermer، امریکہ میں اسرائیل کے سفیر رہ چکے ہیں اور سابق ریپبلیکن کارکن ہونے کے ناطے اُن کے ٹرمپ اور وہائٹ ہاؤس سے مضبوط تعلقات ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں