ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 12, 2025 9:25 AM | Israel Hamas Ceasefire

printer

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس، اسرائیلی یرغمالوں کو ہفتے کی دوپہر تک رہا نہیں کرتا تو غزہ جنگ بندی ختم کردی جائے گی۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس، اسرائیلی یرغمالوں کو ہفتے کی دوپہر تک رہا نہیں کرتا تو غزہ جنگ بندی ختم کردی جائے گی۔ یہ بیان، حماس کی طرف سے پیر کو یہ کہے جانے کے بعد دیا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اِس حد تک پہنچ چکی ہیں کہ وہ جنگ بندی کے سمجھوتے کو برقرار نہیں رکھ سکتا اور وہ اسرائیلی یرغمالوں کے آئندہ گروپ کی رہائی میں غیر معینہ مدت کی تاخیر کرے گا۔

نیتن یاہو نے کَل کہا تھا کہ اسرائیلی فوج، دوبارہ شدید لڑائی شروع کر سکتی ہے، اور یہ لڑائی اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک حماس کو آخرِ کار شکست نہ ہوجائے۔

غزہ میں جنگ بندی 19 جنوری کو شروع ہوئی تھی۔یہ جنگ بندی امریکہ، قطر اور مصر کی قیادت میں کئی مہینے کے مذاکرات کے بعد شروع ہوئی تھی۔ اِس معاہدے پر تین مرحلوں میں عمل کیا جائے گا، جس میں سے پہلا مرحلہ جاری ہے جو 42 دن تک جاری رہے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں