اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے امریکی پارلیمنٹ کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے آج صبح واشنگٹن DC میں امریکی کانگریس سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے فلسطین کے خلاف 9 مہینے سے جاری جنگ کے سلسلے میں بڑھتی عالمی تنقید کے درمیان، خاص طور سے ہتھیاروں کی سپلائی کے معاملے میں، امریکہ سے مدد طلب کی۔ انہوں نے   مغربی ایشیاء کی سلامتی سے متعلق اتحاد کو وُسعت دینے کیلئے اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان مستقبل میں شراکت داری کا بھی ذکر کیا۔ جناب نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کو یقینی بنانے کیلئے سرگرمی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت جنگ کے بعد کے غزہ کا تصور رکھتی ہے، جہاں نہ تو فوج کی موجودگی ہو اور نہ ہی شدت پسندوں کی۔ درجنوں ڈیموکریٹس نے   جناب نیتن یاہو کی رائے زنی کا بائیکاٹ کیا ہے اور ہزاروں فلسطین حامی مظاہرین نے احتجاج کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں