اسرائیل کی فضائی فوج اور توپخانے کی بمباری میں وسطی غزہ میں Nuseirat پناہ گزیں کیمپ میں کم از کم 42 فلسطینیوں کی موت ہوگئی، جبکہ ڈیڑھ سو سے زیادہ زخمی ہوئے۔ فلسطینی سکیورٹی ذرائع کی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج جمعہ کی صبح سے Nuseirat میں ہوائی جہازوں اور توپخانے سے مکانوں پر بمباری کررہی ہے۔
غزہ سرکار کے میڈیا دفتر نے اِن حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بچوں اور خواتین سمیت عام شہریوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اُس نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں کے خلاف اِن حملوں کو روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
اُدھر اسرائیل کی دفاعی افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اُس نے ملی ٹینٹس کو ہلاک کرنے، اُن کا بنیادی ڈھانچہ ختم کرنے اور ہتھیاروں کا پتہ لگانے کیلئے Rafah اور وسطی غزہ میں کارروائی کی ہے۔ x