ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 17, 2024 2:58 PM

printer

اسرائیل کی برّی افواج گذشتہ چھ ہفتے کے دوران لبنان میں سب سے اندرونی علاقے تک پہنچ گئیں۔

اسرائیل کی برّی افواج گذشتہ چھ ہفتے کے دوران لبنان میں سب سے اندرونی علاقے تک پہنچ گئیں۔ اِن افواج نے اسرائیلی سرحد سے کوئی پانچ کلومیٹر دور فوجی اہمیت کے حامل گاؤں Chamaa کو کچھ دیر کیلئے اپنے قبضے میں لے لیا۔ اِس کے بعد وہ وہاں سے پیچھے ہٹ گئیں۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے Chamaa میں ایک مذہبی مقام اور کئی گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا لیکن اِس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بھی مذہبی مقام پر حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں اُس کی کارروائی محدود، مقامی اور نشانہ بناکر کی گئی تھی۔

اُدھر اسرائیل کے جنگی ہوائی جہازوں نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے مضبوط گڑھ Dahiyeh اور طائر سمیت جنوبی لبنان کے دیگر علاقوں پر بمباری تیز کردی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اُس نے اُن مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جنہیں حزب اللہ گروپ استعمال کرتا ہے۔

اُدھر لبنان کے ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے اُسی دن اسرائیل پر 60 سے زیادہ Projectile داغے۔ اسرائیل نے حزب اللہ کی فوجی صلاحیت کو ختم کرنے اور اسرائیل پر اُس کے حملے روکنے کے مقصد سے ستمبر کے اواخر میں یہ کارروائی شروع کی تھی۔ غزہ میں جاری لڑائی کے تناظر میں فلسطینیوں کے ساتھ یگانگت کے اظہار کے طور پر حزب اللہ گروپ اسرائیل پر حملے کرتا رہا ہے۔

اِدھر لبنان کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں تین ہزار 400 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے اور اِن میں سے 80 فیصد سے زیادہ اموات گذشتہ دو مہینوں میں ہوئی ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل نے کہا ہے کہ اُس کی فوجی کارروائی اِس لئے ضروری ہے کہ ہزاروں اسرائیلی لبنان کی سرحد کے نزدیک اپنے گھروں کو واپس آسکیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں