اسرائیل کی اسپیشل فورسز نے شمالی لبنان پر حملہ کرکے حزب اللہ کے ایک سینئر اور سرگرم رکن کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اسرائیل کے Shayetet-13 عملے کے ذریعہ بیروت سے تقریباً 30 کلو میٹر شمال کی جانب Batroun کے قریب یہ کارروائی کی گئی۔ حزب اللہ کا رکن، جس کی شناخت IMAD AMHAZ کے طور پر ہوئی ہے، مبینہ طور پر حزب اللہ کی بحری کارروائیوں کیلئے ذمہ دار تھا۔ اسے اسرائیلی خطے میں لے جایا گیا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ پکڑے گئے حزب اللہ کے رکن سے فی الحال ملٹری انٹلیجنس پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ اسرائیل کے شمالی بحیرہ روم کے ساحل پر ATLIT بحری بیس سے کارروائی کرنے والی Shayetet-13 جنگ کے دوران اسٹرٹیجک تخریبی مشنوں کیلئے جانی جاتی ہے۔ لبنان کے ملٹری حکام نے Batroun پر اسرائیلی حملے اور ایک لبنانی شہری کے پکڑے جانے کی توثیق کردی ہے۔
Site Admin | November 3, 2024 9:12 PM