اسرائیل نے آج صبح سویرے ایران پر ایک بڑا حملہ کیا، جس سے علاقے میں تیزی سے کشیدگی پھیل گئی ہے۔ اسرائیل کی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کے علاقے پر ایران کے حملے کا براہ راست جواب ہے۔ ایران نے اِس مہینے کی پہلی تاریخ کو اسرائیل پر میزائل حملہ کیا تھا۔
اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اُس نے جوابی کارروائی پوری کرلی ہے لیکن مزید حملے کئے جاسکتے ہیں۔ ایک بیان میں اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی سرکار اور اُس کے پشت پناہی والے گروپ پچھلے سال سے اسرائیل پر ایران کی سرزمین سے کئی جگہوں پر حملے کرتی رہی ہے۔
شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے وسطی اور جنوبی علاقوں میں کچھ فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکہ نے ایران پر حملوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ x