اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ پٹی سے متعلق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق اُس نے غزہ پٹی سے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی روانگی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
اس دوران عہدیداروں نے بتایا ہے کہ مصر نے اِس منصوبے کو روکنے کیلئے پس پردہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ فلسطینیوں نے جناب ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ انہیں ڈر ہے کہ اسرائیل، پناہ گزینوں کو کبھی واپس نہیں آنے دے گا اور وہ خطے کو غیر مستحکم کر دے گا۔ جناب ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے زیادہ تر لوگوں کو مستقل طور پر دوسرے ملکوں میں بسانا چاہتے ہیں اور امریکہ وہاں سے ملبے کو ہٹا کر غزہ کو سب کیلئے مغربی ایشیا کا ساحلی تفریحی مقام بنانا چاہتا ہے۔
Site Admin | February 7, 2025 9:32 PM
اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ پٹی سے متعلق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق اُس نے غزہ پٹی سے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی روانگی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں
