July 31, 2024 10:07 AM

printer

اسرائیل نے کہا ہے کہ اُس نے بیروت ہوائی حملے میں چوٹی کے حزب اللہ کمانڈر فواد شکر کو ہلاک کردیا ہے۔

 

اسرائیل نے کہا ہے کہ اُس نے کل لبنان کی راجدھانی بیروت کے، جنوبی نواح میں حملہ کرکے حزب اللہ کا ایک چوٹی کے کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے۔Dahiyeh  میں کیے گئے ایک دھماکے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور بہت سے لوگ زخمی ہوگئے۔ یہ علاقہ لبنان کے مسلح گروپ کا مضبوط گڑھ ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ فواد شکر کو لڑاکا جیٹ طیاروں کے ذریعے کیے گئے، خفیہ جانکاری پر مبنی ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا وہ ہفتے کو اسرائیلی مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر ایک راکٹ حملے کا ذمہ دار تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تر بچے تھے۔ حزب اللہ نے اِس حملے میں خود کے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

لبنان کے وزیراعظم نجیب میکاتی نے اسرائیل کی اِس وحشیانہ جارحیت کی مذمت کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں