اسرائیل نے کل رات جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے کیے۔ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے حزب اللہ کے 100 سے زیادہ راکٹ لانچروں اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا، جس میں ہتھیاروں کا ایک ٹھکانہ بھی شامل ہے۔ اسرائیل کا یہ فضائی حملہ حالیہ جنگ میں یہ سب سے شدید ترین حملہ تھا، جو دو گھنٹے سے زیادہ تک جاری رہا۔ خبروں کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز IDF نے حزب اللہ کی عمارتوں اور فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ یہ حملہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی سخت جوابی کارروائی کی دھمکی کے بعد کیا گیا۔ اِس حملے میں ملیٹنٹ گروپ حزب اللہ کے مواصلاتی تنصیبات کو بھی مواصلاتی آلات چھپا کر رکھے گئے دھماکہ خیز مادے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
Site Admin | September 20, 2024 9:16 PM