ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 18, 2025 2:37 PM

printer

اسرائیل نے کئی اُمور پر عارضی جنگ بندی کے مذاکرات ناکام ہوجانے کے تناظر میں غزہ پٹی میں کئی فضائی حملے کیے ہیں، جن میں کم از کم200  افراد مارے گئے ہیں

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ختم ہو گئی ہے، جس سے غزہ پٹی میں تباہ کن تشدد کا دور دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے علاقوں پر منگل کی صبح بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے۔ فلسطینی محکمہئ صحت کے حکام کے مطابق اس حملے میں کم از کم 200 افراد مارے گئے ہیں، جن میں اکثر بچے شامل ہیں۔ 19 جنوری 2025 کو شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے یہ اب تک کا سب سے بڑا فوجی حملہ ہے۔ اس حملے سے غزہ میں تقریباً دو ماہ کی پرسکون صورتحال ختم ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ، غزہ سٹی، Deir al-Balah، خان یونس سمیت پورے غزہ میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فورسز نے درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ ”جب تک ضروری سمجھا جائے گا“، کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اسرائیلی فورسز نے مزید کہا کہ برّی فوج جلد ہی دوبارہ کارروائی میں شامل ہو سکتی ہے۔ حماس کے حکام نے اسرائیل پر یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنے کا الزام لگایا ہے، جس سے غزہ میں ابھی تک قید دو درجن یرغمالیوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں