ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 26, 2024 9:42 PM

printer

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس نے بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کے درمیان جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے

جنگ بندی کیلئے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل نے لبنان کے مسلح گروپ حزب اللہ کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج لبنان کی راجدھانی بیروت کے جنوبی مضافات سمیت لبنان بھر میں زبردست بمباری کی۔ 1975 سے 1990 کی خانہ جنگی کے بعد سے یہ لبنان کیلئے سب سے زیادہ مہلک ہفتہ ثابت ہوا اس سے وسطی پیمانے پر علاقائی آگ بھڑک اُٹھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اسرائیل فوج نے 75 حزب اللہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا اور اسے اپنی کارروائیوں کا ”نیا مرحلہ“ قرار دیا۔ اِن حملوں میں اب تک 600 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی اور 90 ہزار کے قریب شہریوں کو اپنے گھربار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ امریکہ اور فرانس کے بعد اب برطانیہ نے بھی اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 21 روزہ عارضی جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں ”پوری قوت کے ساتھ“ آپریشن انجام دینے کے احکامات دیئے ہیں۔ اپنے سینئر کمانڈر کے قتل کے بعد ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ پر زبردست دباؤ سے اس تنازع کے خطے بھر میں پھیل جانے پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اِس دوران، اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد کے قریب زمینی کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے فوجی مشق انجام دی۔
بیروت میں واقع بھارتی سفارتخانے نے بڑھتی کشیدگی کے درمیان بھارتی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی درخواست کی ہے اور اگلی اطلاع تک لبنان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں