ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 25, 2025 9:17 PM

printer

اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے اغوا کئے گئے چار افراد کو چھوڑے جانے کے بعد 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے

حماس نے غزہ میں قید چار خواتین اسرائیلی فوجیوں کو جنگ بندی معاہدہ کے ایک حصے کے طور پر رہا کیا ہے اور انہیں غزہ شہر میں فلسطین اسکوائر میں ریڈ کراس اہلکاروں کے حوالے کیا گیا ہے۔ رہا کی گئیں چاروں اسرائیلی خواتین Karina Ariev، Daniella Gilboa، Naama Levy اور Liri Albag، اچھی حالت میں نظر آرہی تھیں اور ہر ایک ساتھ میں ایک bag تھا اور انہوں نے مسکراتے ہوئے غزہ شہر میں فلسطین اسکوائر پر موجود بھیڑ کو ہاتھ ہلاکر اشارہ کیا۔ دوسری جانب اسرائیل نے اِس کے بدلے میں 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ سرکار سے وابستہ مصر کے میڈیا نے خبر دی ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے حصے کے طور پر اسرائیل کی جانب سے رہا کیے جانے کے بعد 70 فلسطینی قیدی بسوں سے مصر پہنچ گئے ہیں۔اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت، حماس، سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی واپسی کے بدلے میں 6 ہفتے کی مدت کے دوران 33 یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔ اِس جنگ بندی سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ رک گئی ہے، جو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں