اسرائیل نے بین الاقوامی فوجداری عدالت ICC سے اپیل کی ہے کہ وہ 2023 سے 2024 کے درمیان غزہ جنگ کے دوران جنگی جرائم کے ملزم وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع Yoav Gallant کے خلاف گرفتاری کے وارنٹس کو معطل کرے۔ اِن کے خلاف گرفتاری کے یہ وارنٹس 8 اکتوبر 2023 اور 20 مئی 2024 کے دوران مبینہ طور پر انسانی جرائم کے مرتکب ہونے کے الزام میں جاری کیے گئے تھے۔ اسرائیل کی حکومت ICC کے فیصلے اور وارنٹس کی قانونی نوعیت کے خلاف یہ کہتے ہوئے لڑ رہی ہے کہ اسرائیل کے خلاف تعصب سے کام لیا جارہا ہے۔
امریکہ اور فرانس نے گرفتاری کے اِن وارنٹوں کو خارج کردیا ہے۔ جبکہ برطانیہ اور کناڈا نے اسے نافذ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔x