اسرائیل نے اُن تین یرغمالوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، جنہیں آج غزہ پٹّی میں، فلسطینی مسلح گروپ حماس کی قید سے رِہا کیا جائے گا۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالوں اور فلسطینی قیدیوں کا یہ چھٹی مرتبہ تبادلہ ہوگا۔ یہ معاہدہ پچھلے مہینے عمل میں آیا تھا۔
اِن لوگوں کے ناموں کی فہرست، قطر اور مصر کے ثالثوں کے ذریعے اسرائیل کو مہیا کر دی گئی تھی۔
حماس کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ امید ہے کہ اسرائیل، تین یرغمالوں کے بدلے، تین سو اُنہتر فلسطینی قیدیوں کو رِہا کر دے گا۔ اِن قیدیوں میں 36 افراد وہ ہیں، جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور 333 کا تعلق غزہ سے ہے۔×