ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 29, 2025 10:33 AM | Israel UNRWA

printer

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق راحت ایجنسی UNRWA پر، اپنے علاقے میں اُس کی سرگرمیوں پر بندش لاگو ہو جانے کے بعد، اُس کے ساتھ سبھی تعلقات منقطع کر لے گا۔

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق راحت ایجنسی UNRWA پر، اپنے علاقے میں اُس کی سرگرمیوں پر بندش لاگو ہو جانے کے بعد، اُس کے ساتھ سبھی تعلقات منقطع کر لے گا۔ یہ بندشیں کل سے لاگو    ہو جائیں گی۔

UNRWA اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی ہے، جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں، حفظانِ صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔

تنظیم کا دعویٰ ہے کہ غزہ پٹّی میں، یہ حالیہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک، جو خوراک کی سپلائی کی گئی ہے، اُس میں سے 60 فیصد حصہ اسی تنظیم نے فراہم کیا ہے۔

اسرائیل UNRWA پر، یہ الزام لگاتا رہا ہے کہ اُس نے حفاظتی بندوبست کو نقصان پہنچایا ہے اور ایجنسی نے    7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر، حماس کے جان لیوا حملے میں ایک بڑا رول ادا کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے اور 250 لوگوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں