اسرائیل میں کل سے ملک گیر سطح پر مظاہرے کئے جارہے ہیں، جن میں مظاہرین، وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ غزہ میں یرغمال بنائے گئے شہریوں کی واپسی کیلئے حماس کے ساتھ ایک جنگ بندی پر بات چیت کریں۔ یہ مظاہرے اسرائیل ڈیفنس فورس IDF کی جانب سے چھ پرغمالیوں کی لاشیں برآمد کرنے سے متعلق ایک اعلان کے بعد شروع ہوئے ہیں۔ مظاہروں کا انعقاد اسرائیل کی سب سے بڑی مزدور یونین Histadrut کی جانب سے کیا گیا ہے۔ پچھلے سال غزہ میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے یہ مظاہرے، اس طرح کا پہلا قدم ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں تمام سینما، تھئیٹر، میوزیم، یونیورسٹیز، ریستوراں، Cafes اور Pubs کو ان مظاہروں کی حمایت میں بند رکھا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر ملک کا سب سے اہم ہوائی اڈہ بھی بند کردیا گیا۔
Site Admin | September 2, 2024 9:39 PM