اسرائیل، غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت 735 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جس پر اُس نے حماس کے ساتھ اتفاق کیا ہے۔
اسرائیل کی وزارتِ انصاف نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ یہ معاہدہ کل سے نافذ العمل ہوگا اور اس میں تین مراحل شامل ہیں۔ پہلے مرحلہ 42 دن تک جاری رہنے کی توقع ہے، جس کے دوران 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رِہا کیا جانا ہے۔ وزارت نے رہائی کیلئے مقرر تمام قیدیوں کے نام جاری کئے ہیں، سوائے 25 نابالغوں کے، جن کی عمر 16 سے 18 سال کے درمیان ہے۔ وزارت کا یہ بیان اسرائیل حکومت کی جانب سے معاہدے کی منظوری کے فوراً بعد جاری کیا گیا۔ x