اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے گزشتہ روز جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ذریعہ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کا ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال ہونے والی ایک جگہ پر حملہ کیا۔اس دوران دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں آنے والی مشتبہ گاڑیوں کی جانب فائرنگ کی اور کہا کہ یہ حزب اللہ کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، جو بدھ کو نافذ ہوا تھا۔ اس کے بعد لبنانی فوج نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے بدھ اور جمعرات کو کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ایک دوسرے پر الزام تراشی نے جنگ بندی کی کمزوری کو اُجاگر کیا ہے۔ غزہ جنگ کے متوازی دونوں فریقوں کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے کیلئے امریکہ اور فرانس کے ذریعہ یہ جنگ بندی کرائی گئی تھی۔یہ جنگ بندی ساٹھ دنوں کیلئے اِس امید پر نافذ کی گئی تھی مستقبل میں مستقل طور پر جنگ بندی ہوسکے۔
Site Admin | November 29, 2024 2:58 PM