ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 27, 2025 3:00 PM

printer

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنی فضائی اور زمینی کارروائی تیز کردی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنی فضائی اور زمینی کارروائی تیز کردی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کے بعد سے 430 سے زیادہ مقامات پر حملے کئے ہیں۔ اِس طرح وہاں دو مہینے سے جاری جنگ بندی ختم ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جن ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، اُن سبھی کا تعلق دہشت گردوں سے تھا۔

اُدھر غزہ کے محکمہئ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 830 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ اِس عرصے کے دوران اسرائیل کی طرف کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے تناظر میں غزہ میں اسرائیل کی کارروائی میں مرنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں لگ بھگ ایک ہزار 200 افراد کی جان گئی تھی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں