ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 13, 2024 10:15 AM

printer

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اُس نے دو دن قبل ایک ہوائی حملے میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کیا

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اُس نے دو دن قبل ایک ہوائی حملے میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کردیا۔ ایک بیان میں فوج نے کہاہے کہ حزب اللہ میں نصر یونٹ کے کمانڈر سمیع طالب عبداللہ کو ہوائی حملے میں ہلاک کردیا ہے۔ وہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا سب سے سینئر کمانڈر تھا۔ لبنان کے لوک میڈیا نے حزب اللہ کے کمانڈر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہاہے کہ اِس حملے میں دیگر تین افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔

اسی دوران حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے شمالی اسرائیل میں فوجی ٹھکانوں پر راکٹوں، ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر جوابی حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل کی طرف لبنان سے کم ازکم 170 پروجیکٹائلس فائر کیے گئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں